17 اپریل، 2018، 1:54 PM

کراچی میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

کراچی میں 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

پاکستان کے شہر کراچی کے منگھوپیر کی رہائشی 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے منگھوپیر کی رہائشی 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

اطلاعات  کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی بچی کی شناخت ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ، عمر 6 سال اور بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے۔ بچی کے والد کے بیان کے مطابق رابعہ  15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے نکلی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

والد نے اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرا کے 3 افراد کو نامزد کیا۔ تاہم آج علی الصبح بچی کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جس کے بعد لواحقین کی جانب سے ایم پی آر کالونی میں احتجاج شروع کردیا گیا تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا  ہے کہ بچی کا والد لاش لے جانا چاہتا ہے لیکن سیاسی کارکنان احتجاج جاری رکھنے کے لئے بچی کے لواحقین کو مجبور کررہے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق بچی کے والد کی جانب سے نامزد کئے گئے 3 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرکے ڈی این اے سیمپل لئے جاچکے ہیں تاکہ رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوسکے،  جب کہ ملزمان کے ایک اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

News ID 1880107

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha